20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:1
جیل میں بیٹھ کر وارداتیں کرنے والے دو ملزمان پکڑے گے
اے آر وائی - وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیس نے اڈیالہ جیل میں قید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،جو جیل سے ہی موبائیل فون کے ذریعے وارداتیں کر رہے تھے ۔
گرفتار ہونیوالے ملزمان عدنان اور ولایت شاہ کار چوری کے مقدمات میں سزا کاٹ رہے تھے۔ وہ جیل سے فون کرکے شہر میں چوری ہونے والی کاروں کے مالکان کو فون کر کے گاڑی واپسی کے لیے فون طلب کرتے اور معاملات طے ہونے پر رقم جیل کے اندر ہی وصول کرتے رہے۔
کوہسار پولیس نے اصغر نامی شخص جس کی گاڑی بلیو ایریا سے چوری ہو گئی تھی کی درخواست پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو شامل تفشیش کیا ۔ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے جیل کے اندر سے ہی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔