تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:52

دو کروڑ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے

اے آر وائی - ملک بھر میں پولیو کا خاتمہ کے حوالے سے 3 روزہ قومی مہم کے دوسرے دن 5 سال تک کے 2 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے مطابق مہم کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔



تمام صوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ صوبہ پنجاب کے 22 اضلاع میں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جا رہے ہیں اگرکوئی بچہ قطرے پینے سے رہ جائے تو نزدیکی مرکز صحت سے پولیو کے قطرے پلائے جاسکتے ہیں۔



اس کے علاوہ افغانستان سے ملحقہ 12 چیک پوسٹوں پرپولیو سے بچاؤ کے بھی قطرے پلانے کا انتظام کیاگیا ہے جبکہ موٹر وے کے ٹول پلازوں پربھی بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں موبائل ٹیموں سے تعاون کریں، پولیو مہم 21 ستمبر تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.