20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:24
ڈی جی خان:جیل میں دو گروپوں میں تصادم،متعدد قیدی زخمی
اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان کی سینٹرل ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے دوگروپوں میں تصادم کے دوران متعدد قیدی زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے حالات پر قابو پالیاہے ۔ذرائع کے مطابق جیل میں تصادم سزائے موت کے دوقیدیوں بشیراور نذیر کیگروپوں کے درمیان ہوا جس میں متعدد قیدی زخمی ہوگئے۔ قیدیوں نے جیل کی چھتوں پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پایا ۔