21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:43
لاہور: پنجاب میں لیبارٹیز سیل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج
اے آر وائی - وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ڈینگی ٹیسٹ فیس مقرر کرنے اور لیبارٹریوں کو سیل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ڈینگی ٹیسٹ کے لئے جو فیس مقرر کی ہے وہ کم ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت لیبارٹریوں کو سیل نہ کرنے اور پنجا ب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ڈینگی ٹیسٹ کی فیس کے احکامات کو کالعدم قرار دے ۔