21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:10
کوئٹہ: فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس حکام کے مطابق میر جعفر خان جمالی روڈ پر جوگیزئی اسٹریٹ میں واقع اینٹی کرپشن سیل کے دفتر کے گیٹ پر ڈیوٹی پر مامور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی نعش سول ہسپتال پہنچادی گئی جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔