21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:1
خانیوال:آڑھتی کا مزدور پر بہیمانہ تشدد
اے آر وائی - خانیوال غلہ منڈی کے آڑھتی نے مزدور پر کپاس چوری کا الزام لگا کر نوجوان کو ریلوے کے پول سے باندھ کر تشدد کیا۔ ریلوے مال گودام پر قبضہ کرکے بنائی گئی کپاس کی آڑھت پر مقامی آڑھتی نے چن شاہ بستی خانیوال کے رہائشی نوجوان محمد کاشف پر کپاس چوری کا الزام لگا کر اُسے اپنے ملازمین کی مدد سے ریلوے شیڈ کے پول سے رسیوں سے باندھ دیا اور اپنے ملازمین سے اس پر تشدد کروایا۔
بااثر آڑھتی کی جانب سے نوجوان پر تشدد کروانے پر لوگوں کے غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی نوجوان آڑھتی کے سامنے ہاتھ جوڑتا رہا مگر وہ اس پر تشدد کرتے رہے پولیس نے کسی قسم کی کاروائی نہ کی ہے۔