22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:2
لاہور:ڈاکو ایک کروڑ لوٹ کرفرار،مزاحمت پرایک شخص قتل ایک زخمی
اے آر وائی - لاہور کے علاقہ اسلامیہ پارک میں ایک کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ لوٹ لئے گئے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل اور ساتھی کو زخمی کردیا گیا۔
سابق ایم پی اے کے بیٹے 60 سالہ شیخ سعادت اپنے ساتھی ملک وحید کے ہمراہ سٹیٹ بنک سے ایک کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ موٹرسائیکل پر لے کر جارہے تھے کہ اسلامیہ پارک میانی صاحب قبرستان کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پرائز بانڈ چھین لئے۔
شیخ سعادت کی جانب سے مزاحمت پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ دم توڑ گئے جبکہ ان کے ساتھی ملک وحید کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔