تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:2

وہاڑی: پارلیمانی سیکریٹری اور ایم پی اے ڈوبتے ڈوبتے بچے

اے آر وائی - وہاڑی میں دریائے ستلج ہیڈ اسلام کی طغیانی سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور دفاع عظیم دولتانہ، ایم پی اے شہر یار خاں اور دیگر کی کشتی خراب ہوگئی۔



وفاقی پارلیمان سیکرٹری عظیم دولتانہ اور ایم پی اے شریار۔ وہاڑی کے قریب سیلاب متاثرہ بستیوں مہرو بلوچ، امین بلوچ ، اور مو ضع بھنڈی کا کشتی کے ذریعے دورہ اور امدادی سامان تقسیم کرنےکے بعد وا پس لوٹ رہے تھے کہ دریائے ستلج ہیڈ اسلام کے قریب کشتی کا انجن خراب ہوگیا اور تیز لہروں کی وجہ سے کشتی ہچکولے کھا نے لگی۔ شور و غل کرنے پر مختلف غوطہ خور کشتیوں میں وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے قافلے کو بحفاظت منزل تک پہنچا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.