22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:20
سندھ:مین پوری اور گٹکے کیخلاف بل،منظوری کیلیے بھیج دیا گیا
اے آر وائی - صوبائی وزیرداخلہ منظور حسین وسان نےکہا ہےکہ مین پوری اور گٹکےکی تیاری،ذخیرہ اورفروخت پر پابندی کےبل کو اسمبلی میں منظوری کےلئےبھیج دیا گیاہے۔صحت عامہ کے لئے مین پوری اور گٹکے پر پابندی کا بل منظور کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔
سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کے اعلامیہ کے مطابق منظور وسان کا کہنا تھاکہ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ نےمین پوری اورگٹکے کی تیاری،ذخیرے اور فروخت پر پابندی کے خلاف بل کی منظور ی دے دی ہے۔سندھ اسمبلی میں گٹکا اور مین پوری پر امتناع کے بل کو منظورکرانے کے لئےبھرپورحمایت کی جائے گئی۔سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رکن سندھ اسمبلی انور مہر کی زیر صدارت ہونے والے اجلا س میں وزیر داخلہ سندھ اور کمیٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔