تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:34

بورے والا : زمیندارکا محنت کش پر تشدد

اے آر وائی - بورے والامیں بااثرافراد نے غریب محنت پر تشدد کرنے کےبعد اسے منہ کالاکرکےگاؤں میں گھمایا ۔ جب اے آروائی نیوز کی ٹیم واقعہ کی کوریج کرنے جائے وقوعہ گئی تو اسے بھی دھمکیاں دی گئیں اوربااثرزمیندار کےحواریوں نےکیمرہ چھین لیا۔



بورے والا کے نواحی گاؤں ایک سو اٹھائیس ای بی میں محنت کش محمد یوسف کو زمیندار عارف کےساتھیوں نے اس لیے تشددکانشانہ بنایاکہ وہ زمیندار کےبلانے پر اس کے ڈیرے پرحاضر نہیں ہواتھا۔تشدد کےبعد زمیندار نے محنت کش کو کپاس چوری کےالزام میں پولیس کےحوالے کردیا۔دوسری جانب واقعہ کی رپورٹنگ کےلیے اے آروائی نیوزکی ٹیم جائے وقوعہ پہنچی تواسے بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔نیوزٹیم کو یرغمال بنایاگیا۔بعض افراد کی مداخلت پر اے آروائی نیوزٹیم کو رہائی ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.