22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:43
ملتان، ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث مریضہ کی ٹانگ ضائع
اے آر وائی - نشتر اسپتال ملتان میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ کی ایک ٹانگ ضائع ہو گئی۔ ملتان کی رہائشی ممتاز بیگم کا چھ روز قبل ٹانگ کی پلاسٹک سرجری کے لئے آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے بعد خون کی فراہمی روکنے والی بیلٹ غفلت کی وجہ سے چار روز تک لگی رہی جس کے باعث ٹانگ میں خون کی فراہمی نہ ہو پائی اور ٹانگ مردہ ہوگئی جس کے باعث ڈاکٹرز نے ایک اور آپریشن کرکے مردہ ٹانگ کو کاٹ دیا۔ لواحقین نے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہےکہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔