22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:3
کراچی:سانحہ چکراگوٹھ میں مطلوب ملزم گرفتار
اے آر وائی - کراچی سے سی آئی ڈی پولیس نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کی سربراہی میں ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس مقابلہ کے بعد کورنگی کے علاقے سے ایک ملزم سکندر عرف علی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار
ملزم چکرا گوٹھ پر حملہ کیس میں پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ملزم سے مزید اہم انکشاف بھی متوقع ہیں اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔