تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:25

تنخواہوں میں عدم اضافہ ،خیبرپختونخواکی جامعات کل بندرہیں گی

اے آر وائی - خیبرپختونخوا کی جامعات کےاساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فی صد اضافے کے اعلان پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف ملازمین اور اساتذہ کی تنطیموں نے صوبے کی تمام جامعات بطو ر احتجاج بند ر کھنے کا اعلان کردیا۔



پشاور میں خیبرپختونخوا کی جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیاکہ کل اساتذہ اور ملازمین اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔اجلاس کو بتایاگیاکہ حکومت کی باربار یقین دہانیوں کے باوجودجامعات کے اسٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیا۔لہذا جمعہ کو بطوراحتجاج تمام جامعات بندر کھی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.