تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:34

ہری پورسے امریکی شہری جاسوسی کے الزام میں گرفتار

اے آر وائی - قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے ہری پور میں امریکی شہری کوجاسوسی کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق افغان نژاد امریکی شہری حامددرانی کو ہری پور کے علاقے میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔



ابتدائی تفتیش کے مطابق حامددرانی کیلی فورنیا کارہنے کاوالاہے اورکچح ہفتے پہلے غیرقانونی طورپرپاک افغان سرحد پار کرکے ایبٹ آباد میں مقیم رہا اورایک غیرملکی سفارتخانے کیلئے جاسوسی کرتارہا ہے۔ حامددرانی سے تحقیقاتی ادارے مزیدتفتیش کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.