تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:20

ملتان:جیولر کی دکان سے ڈاکو لاکھوں کا سونا لوٹ کر فرار

اے آر وائی - ملتان میں جیولر کی دکان سے مسلح ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار دکانداروں کا احتجاج۔ معصوم شاہ روڈ پر واقع جیولر کی دکان سے موٹر سایئکل پر سوار تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر پینتیس تولےسونا اور نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے.



دکاندار کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نےاس پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس آدھا گھنٹہ تاخیر سے موقع پر پہنچی واقع کےبعد دکانداروں نے تمام دکانیں بند کر کے احتجاج کیا دکانداروں کے مطابق اے روز اس طرح کے واقعات سے ان کا کاروبار مفلوج ہوکر رہ گیا ہے اور دکاندار عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.