تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:12

لاہور: جوہرٹاؤن میں عمارت کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق

اے آر وائی - لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں عمارت کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تئیس زخمی ہوگئے ہیں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور عمارت کے ملبے میں دبے لوگوں کو نکالا جارہا ہے ۔



زمین بوس ہونے والی عمارت کو غیرقانونی قبضہ کرکے پارک کی جگہ تعمیر کیا گیا تھا جسے ایل ڈی اے نے ایک رات قبل گرانا شروع کیا تاہم آج صبح جب مزدور عمارت کو گرا رہے تھے تو اچانک تین منزلہ عمارت کی چھت زمین بوس ہوگئی جس سے دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ تئیس زخمیوں کو جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔



پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناقص منصوبہ بند ایل ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر کو حراست میں لے لیا ہے ۔ یاد رہے کہ گرنے والی عمارت کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت بھی تھی اور اٹھائیس ستمبر کو اس کا فیصلہ سنایا جانا تھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.