23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:24
پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق
اے آر وائی - پشاور میں داوٴدزئی تھانے کے ایس ایچ او محمد عارف نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کو چار گولیاں لگی ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔ تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔