تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:11

کوئٹہ ، ویگن سے اتار کر مسافروں پر فائرنگ ، تین ہلاک

اے آر وائی - بلوچستا ن کے دارلحکومت کوئٹہ سے بولان جانے والی ویگن سے مسافروں کو اتار کر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ۔



نمائندہ اے آر وائی نیوز مصطفی ترین کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ سے کچھ فاصلے پر واقعہ سبی شاہراہ پر دشت کے مقام پر پیش آیا جہاں کن کنی سے وابستہ مزدور بولان جا رہے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے انہیں ویگن سے اتار ا اور شناخت کے بعد فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.