تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:35

چمن: ڈیڑھ سالہ شمسہ پولیو کا شکار،بلوچستان میں 38کیسز ریکارڈ

اے آر وائی - بلوچستان میں پولیو کے موذی مرض نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے چمن کی ڈیڑھ سالہ بچی کے پولیو سے معذور ہونے کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 38ہوگئی ہے ۔



ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید سمالانی نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن کے علاقے مردہ کاریز کی ڈیڑھ سالہ بچی شمسہ پولیو وائرس کی وجہ سے عمر بھر کے لئے معذور ہوگئی ہے۔



انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بچی کو ڈیڑھ سال کے دوران تین بار پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے ،ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں پولیو کے 14کیسز سامنے آچکے ہیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.