تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:44

نوازشریف سیاست میں غیر سنجیدہ ہیں، شرجیل میمن

اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاست میں غیر سنجیدہ ہیں انہیں سیاست میں پی ایچ ڈی کرنے کی ضرورت ہے جو جیل میں قید و بند کی صعوبتوں سے ملے گی ۔



کراچی میں صوبائی کوآرڈینیشن میڈیا سیل کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف ریلیف کاموں میں مدد ینے کے بجائے سندھ کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حالہ بارشوں سے 75 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں چھ لاکھ سے زائد متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر تمام منتخب نمائندے متاثرہ اضلاع ریلیف کے کاموں میں سرگرم عمل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.