تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:36

کراچی میں بجلی کا بحران،حق پرست اراکین اسمبلی کا اظہار تشویش

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین تنازعہ کے باعث شہر میں جاری بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔



مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان تنازعہ کا خمیازہ عام شہری تاجر اور زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت از خود مختلف علاقوں میں بجلی کے فالٹس دور کرنے پر مجبور ہیں۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان آپس کے تنازعہ کا نوٹس لیاجائے۔ اور شہر میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.