24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:35
ڈینگی سے بچاؤ،ڈبلیو ایچ او ماہرین کی ٹیم کل پہنچے گی
اے آر وائی - ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کی ٹیم کل اسلام اباد پہنچ رہی ہے جو ڈینگی سے متعلق اپنی تجاویز دے گی۔ لاہور اور ملک کے دیگر ھصوں میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سری لنکا اور اندو نیشیاء کے بعد ڈبلیو ایچ او نے بھی ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔ یہ ٹیم ڈینگی کی روک تھام بچاو اور ائندہ ایسے واقعا ت کے تدارک کے لیے اپنی تجاویز دے گی ۔