24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:21
راولپنڈی:سونے کے کارخانے سے12کروڑ کا سونا چوری
اے آر وائی - صرافہ بازار راولپنڈی میں نا معلوم نقب زنوں نے مبینہ طور پر زیورات بنانے کے کارخانے میں نقب لگا کر بارہ کروڑ مالیت کے سونے اور ہیرے کے بنے زیورات چرا لئے ۔
واردات کی اطلا ع پر مقامی تھانہ کی پولیس نے موقع پر شواہد اکٹھے کئے جس کے مطابق نامعلوم نقب زن چھت کے راستے کارخانے میں د اخل ہوئے اور تجوری کا صفایا کر دیا ۔ کارخانے کے مالک کے مطابق تجوری میں رکھے تمام زیورات دیگر سوناروں کی امانت تھے ۔ دوسری جانب پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے کرنے کے بعد واردات کو مشکوک قرار دیاہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہر پہلو سے واقعے کی تفتیش کی جائے گی ۔