تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:54

کراچی سے خطرناک طالبان دہشت گرد گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بیت اللہ محسود کے ساتھی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹ اور ایک کلاشنکوف برآمد کرلی۔



ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کی سربراہی میں ٹیم نے گلشن اقبال کے علاقےسے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد مسعود الرحمان محسود عرف پردیسی کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا،جس کے قبضے سے کلاشنکوف اور خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کا تعلق ٹانک سے ہے اردوپشتو عربی اور فارسی پر مکمل عبور رکھتا ہے۔ 2008میں بیت اللہ محسود نے اسے سراروغہ کا امیر بنایا تھا۔ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعدد مرتبہ افغانستان میں نیٹو فورسز اور امریکیوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.