25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:5
کراچی، برنس روڈ کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن
اے آر وائی - کراچی کے علاقے برنس روڈ پر واقع رہائشی عمارتوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کے بعد چھ افراد کو حراست میں لیا گیا .
پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے برنس روڈ کی گلی نمبر پانچ اور چھ میں واقع رہائشی عمارتوں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران چھ افراد کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کوگرفتار کر کے آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
زمان ٹاؤن پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کامران مادھوری کی نشاندہی پر کورنگی ایک نمبر میں واقع قبرستان میں قبر سے ایک کلاشنکوف اور ایک ٹی ٹی پستول بر آمد کر لیا ۔