تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:27

کراچی : لیاری میں رینجرزکا سرچ آپریشن، متعدد افراد زیرحراست

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔ رینجرز نے لیاری کے علاقوں بغدادی ، لی مارکیٹ، دھوبی گھاٹ ،کلری اور چاکیواڑہ سمیت دیگر علاقوں کا محاصرہ کرکے گھرگھر تلاشی لی ۔ اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ۔ کسی کو بھی علاقے میں آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ آپریشن کی وجہ سے علاقے میں دوکانیں بھی بند رہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.