تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:27

سب جیل ہالہ کی دیوار توڑ کر چھ قیدی فرار ہوگئے

اے آر وائی - سب جیل ہالہ کی دیوار توڑ کر چھ قیدی فرار ہوگئے، فرار ہونے والے قیدیوں پر لوٹ مار، منشیات اور جھگڑوں کے مقدمات درج تھے ڈی پی او مٹیاری کے حکم پر انچارج سمیت چارپولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے .



واقعہ کے بعد ڈی ایس پی ہالہ علی نواز جمالی نے ایس ایچ او ہالہ اور دیگر نفری کو فرار قیدیوں کو پکڑ نے کے لیئے شہر بھر کے مختلف مقامات پر ہائی الرٹ کر دیا دوسری جانب ڈی پی او مٹیاری عبدالہادی بلو نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سب جیل ہالہ میں ڈیوٹی پر موجود انچارج جیل اور تین سپاہیوں پر مقدمہ درج کر کے لاک اپ کردیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.