تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:26

لاہور: دس روز بند رہنے کے بعد اسکول اورکالج کھل گئے

اے آر وائی - ڈینگی وائرس کے خوف سے لاہور میں دس روز بند رہنے والے اسکول اورکالج آج سے کھل گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق ڈینگی وائرس کے باعث لاہور میں اسکولوں اورکالجوں کودس روز تک بند کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا اورتعلیمی ادارے چودہ ستمبر سے بند تھے۔



پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق چھٹیوں کے دوران سکولوں اورکالجوں میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے اسپرے کیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی بخار میں مبتلا ہزاروں افراد روزانہ سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.