26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:14
لاہور:بینک گارڈ نےعملے کو یرغمال بنالیا،پولیس نے گرفتارکرلیا
اے آر وائی - لاہور میں نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے عملے کو یرغمال بنالیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتےہوئے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتارکرلیا ہے۔
کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے کام پر آنے والے عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی ۔ اس دوران عملے نے پولیس کواطلاع دیدی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بینک کا گھیراؤ کرلیا۔
سیکیورٹی گارڈ اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے خود کو واش روم میں بند کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کرتےہوئے گارڈ کوگرفتارکرلیا۔ بینک مینجرکا کہنا ہےکہ گارڈ کا ذہنی توازن خراب لگتا ہے۔