26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:37
کراچی: ڈیفینس دھماکے کے بعد بند اسکول دوبارہ کھل گئے
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دھماکے کے بعد بند ہونے والے اسکول آج سے کھل گئےہیں۔ طلبہ کی بڑی تعداد اسکول آئی ہے ۔ ڈیفینس دھماکے میں نجی اسکول کی ٹیچر اور بچہ بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
والدین کا کہنا ہےکہ ٹیچر کا جاں بحق ہونا افسوسناک واقعہ تھا لیکن اسکول کو ایک ہفتے بند کرنے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔