26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:28
خیبرپختونخوا میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے اساتذہ کی ہڑتال
اے آر وائی - خیبرپختونخوا میں چوتھے روز بھی تمام سرکاری جامعات میں تدریسی عمل معطل ہے ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج اورہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
اساتذہ تنظیموں کے مطابق بجٹ میں اساتذہ اور جامعات کے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی جس پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں اساتذہ کے گورنر خیبرپختونخوا سے مذاکرات کے بھی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے ۔
دوسری جانب طلبہ نے اساتذہ کی ہڑتال کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ہڑتال کی وجہ سے تعلیم کا نقصان ہورہا ہے ہڑتال کی وجہ متعدد پرچے بھی منسوخ ہوچکے ہیں ۔