تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:55

شکارپور،نیٹو آئل ٹینکرز پر حملہ،آگ لگنے سے دو ٹینکرز تباہ

اے آر وائی - کراچی سے افغانستان جانے والے نیٹو آئل ٹینکرز پر نامعلوم مسلح افراد نے شکارپور کے قریب حملہ کرکے آگ لگادی جس کے نتیجہ میں دو آئل ٹینکرز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ،تین کو معمولی نقصان پہنچا۔



واقعہ لوڈرا شہر کے پاس پیش آیا جبکہ آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز اور دیگر عملے نے بھاگ کر جان بچائی۔ قریبی دیہات کے سینکڑوں افراد جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔فائربرگیڈ کے عملہ نے پہنچ کر آگ بجھائی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ایس پی شکارپور جنید احمد شیخ کا دعویٰ ہے کہ چند پیٹرول ڈیلرز انشورنس شدہ ٹینکرز کے آئل کو آگ لگواکر پیسے کماتے ہیں جس کے انہیں شواہد مل گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.