26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:4
کراچی پولیس کی کارروائی، دو نشانہ وار قاتل گرفتار
اے آر وائی - کراچی پولیس نے کارروائی کر کے دو نشانہ وار قاتل گرفتار کر لیے۔ ملزمان سے بھارے تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
کراچی پولیس نے نشانہ وار قاتل زمان ٹاون تھانے کی حدود سے گرفتار کیے۔ نشانہ وار قاتلوں کے نام امجد اور محمد حکیم ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے اے این پی لیاقت آباد کے صدر کے محافظ جمال سمیت پانچ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے بتیس بورکے پسٹل ، ایک سات ایم ایم رائفل،ایک ٹرپل ٹو، ایک ماوزر اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں،ملزمان بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے ، ملزمان کے پاس سے بھتہ کی پرچی بھی برآمد ہوئی۔