26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:22
کراچی:پمپنگ اسٹیشنز پر کلورین ختم،غیرمحفوظ پانی کی فراہمی
اے آر وائی - کرچی واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز پرکلورین ختم ہونے سے شہر کو جراثیم سےغیر محفوظ پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حب اور کے ٹو پمپنگ اسٹیشن پر کلورین کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔جس کی وجہ سے بلدیہ ٹاون، سرجانی ،اورنگی سائٹ، کیماڑی ، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد گلشن اقبال سمیت کئی دیگرعلاقے غیر محفوظ پانی پینے پر مجبور ہیں۔۔
واٹر بورڈ کے چیف انجینئر ظہیر عباس نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ کلورین کےمزید اسٹاک کیلئے کمپنیو ں کو واجبا ت ادا کئے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی تک کلورین سپلائی نہیں ہوسکی ہے۔