تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:0

کراچی: پولیس نے قتل و ڈکیتی کا ملزم گرفتار کرلیا

اے آر وائی - کراچی میں مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔



ملزم لاڑکانہ میں دو بھائیوں کے قتل میں ملوث ہے جبکہ وہ قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان اور چوری و ڈکیتی میں ملوث ہونے کے مقدمات میں مطلوب ہے۔ پیر کی شب کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.