27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:10
ڈینگی:جرمنی سے فوگرز اور بھارت سے ادویات منگوالیں، شہبازشریف
اے آر وائی - وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جرمنی سے ایک سو پچاس فوگرز اور بھارت سے ادویات بذریعہ جہاز منگوائی جاچکی ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی مچھر پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں ڈینگی کے خلاف آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ بطور سیاستدان ان کا پہلا مشاہدہ ہے کہ کسی مسئلے پر سیاستدان، بیوروکریٹ اور معاشرے کے دیگر طبقے ملکر کوششیں کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سری لنکن بھائیوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے برے وقت میں ہمارا ساتھ دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے بڑھتے مریضوں کی باعث فیلڈ اسپتال فعال کردیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب بھر کے لیے صفائی کا جامع پلان وضع کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔