27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:29
سکھر: اسکول وین کو حادثہ ایک بچہ جابحق پندرہ زخمی
اے آر وائی - پنوعاقل سے سانگی جانے والی اسکول وین قومی شاہراہ پر شان پیٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتجے میں ایک طالبعلم جابحق اور پندرہ بچے زخمی ہو گئے۔ موٹر وے پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر ایدھی کی ایمبولینس کے ذریعے تمام زخمی بچوں تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کیا۔ جہاں سے شدید زخمی پانچ بچوں کو جی ایم سی سکھر اور سی ایم ایچ پنوعاقل منتقل کیا گیا ہے۔