تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:38

طالب علم کا اغوا، تین ملزمان کو پھانسی کی سزا

اے آر وائی - لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طالب علم کو اغوا کرنے کے ملزم کو جرم ثابت ہونےپر پھانسی کی سزا سنا دی۔



چوتھی جماعت کے طالب علم مہتشم کو اسکے ڈرائیور شہزاد نے اپنے ساتھیوں وارث اور رحمت کے ساتھ ملکر اغوا کیا اور چار کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تاہم بعدازاں پندرہ لاکھ روپے لےکر مغوی بچے کو چھوڑ دیا ۔پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ۔آج عدالت نے تینوں ملزمان پر جرم ثابت ہونے کی بنا پر شہزاد کو سزائے موت اور اسکے دیگر دو ساتھیوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.