تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:29

امریکی الزامات کیخلاف لیاری امن کمیٹی کی ریلی

اے آر وائی - پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر دہشت گرد تنظیموں سے رابطے کے امریکی الزامات اور اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف اہلیان لیاری کی جانب سے لیاری سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے امریکی قونصلیٹ میں الزامات کے خلاف یاداشت بھی پیش کی گئی۔



ریلی میں خواتین ،بچوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکائے ریلی نے سبز ہلالی پرچم اور امریکا مخالف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے امریکی صدر کا پتلا اور پرچم بھی نذر آتش کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اگر امریکا نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو قوم متحد ہوکر جواب دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.