تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:14

لاہورڈینگی:دو نجی اسکول احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر بند

اے آر وائی - لاہور میں محکمہ تعلیم نے ڈینگی وائرس کے خدشہ کے پیش نظر دو نجی سکولوں کو احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر بند کرنے کے احکامات کے ساتھ سکولز مالکان کے خلاف مقدمات درج کرانے کی درخواست دے دی ہے۔



صوبائی دارلحکومت میں ای ڈی ایجوکیشن پرویز اخترکی سربراہی میں لاہور کے مختلف نجی سکولوں پر چھاپے مارے گئے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے دو روز کے الٹی میٹم کے باوجود ڈینگی سےبچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات نہ اٹھانے والے گلبرک میں لاکاس سکول اور لاہور گرامر سکول کو بند کرنے کے علاوہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی درخواست دی گئی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے سخت ایکشن کے باوجود نجی تعلیمی اداروں میں تدریس کا عمل جاری رہا اور انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔صوبائی دارالحکومت میں تاحال پانچ سو کے قریب نجی تعلیمی ادارے ایسے ہیں جہاں پر ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے انتظامات غیر تسلی بخش ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.