تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:38

پاکپتن:نعت خوان پر قاتلانہ حملہ،شہریوں نے حملہ آور پکڑ لیئے

اے آر وائی - پاکپتن ملک کے معروف نعت ثناءخواں شہباز قمر فریدی قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے شہریوں نے مسلح لوگوں کو پیچھا کرکے گرفتار کر لیا۔



تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے رہائشی اور ملک کے معروف نعت خواں شہباز قمر فریدی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔ حملہ کرنے والوں میں لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کا کانسٹیبل احسن بھی شامل ہے ملزمان ماجد علی اور جاوید ببلو اور احسن نے شہباز قمر فریدی جو اپنے بھائیوں اور قریبی عزیزوں کے ہمراہ شام کے وقت گھر پر موجود تھا پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ قریبی عزیز زخمی ہو گیا لوگوں نے پیچھا کرکے ملزمان کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا تفتیش جاری ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.