28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:47
سرگودھا:زیادتی کا شکار لڑکی نے جعلی پیر کو قتل کردیا
اے آر وائی - سرگودھا کی 17سالہ ردا فاطمہ نے جعلی پیرکو نشہ آور گولیاں کھلا نے کے بعد کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ چک جودھ میں محنت کش کی 17سالہ بیٹی ردا فاطمہ نے زیادتی کے بعد جعلی پیر غلام عباس شاہ کے سر میں کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے موقع پر موت کے گھاٹ اتار دیا،
واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ کڑانہ پولیس نےردا فاطمہ اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا۔ ردا فاطمہ کا کہنا ہے کہ جعلی پیر اسےزیادتی کا نشانہ بناچکا تھا۔اور وہ اس کی ناجائز خواہشات پوری کرتے تنگ آگئی تھی۔ پیر نے گھر والوں کو بیہوش کرنے کیلئے جو دوا دی تھی۔وہی دوا،گزشتہ شب جب پیر آیا، تو اسے دودھ میں ملا کر کھلادی۔ بعد ازاں اسے ہلاک کردیا۔