4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:1
خیرپور : ممتازملاکھڑا پہلوان غلام سرور جتوئی فائرنگ سے ہلاک
اے آر وائی - خیرپورکے قریب ممتازملاکھڑا پہلوان غلام سرور جتوئی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ یہ واقعہ دادن شاہ کے میلے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے غلام سرور جتوئی کوہلاک کردیا۔
مقتول آل سندھ ملھ ایسوسی ایشن کے بانی صدر تھے۔ واقعے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔غلام سرور جتوئی دادن شاہ کے سالانہ میلے میں ملاکھڑے کے بعد واپس شکارپور جا رہے تھے کہ انھیں گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نےعلاقے کا محاصرہ کرکے ایک ملزم امین جاگیرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ دوملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 6ماہ قبل ببرلو کے قریب جاگیرانی قبیلے کے دو افراد مارے گئے تھے انکے قتل کا الزام جتوئی قبیلے پر لگایا گیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے یہ کارروائی کی گئی ،مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ،جبکہ مزید تفتیش جاری ہے