تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:31

کراچی: لیاری سے پولیس نے دومغوی بھائیوں کو بازیاب کرالیا

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری سے پولیس نے دو روز قبل اغوا کئے گئے دو نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق جواد اور شیراز کو صدر کے علاقے میں جیولرز کی دکان سے آٹھ افراد نے اسلحے کے زور پر اغواکیا اور رہائی کے لئے تیس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔



پولیس نے ایک ملزم عبدالباسط کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر لیاری کےعلاقے کلاکوٹ میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد دونوں مغویوں کو بازیاب کرالیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.