تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:36

سری لنکن ٹیم پر حملہ کیس ، شریک ملزم ضمانت پر رہا

اے آر وائی - لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے شریک ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔



انسداد دہشت گردی عدالت میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے ملزم ابراہیم خلیل کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی۔ جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے استغاثہ کی جانب سے ملزم کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے جبکہ اس سے قبل عدالت نے پانچ ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں لہذا عدالت ملزم ابراہیم کو بھی ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کرے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو ایک ایک لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنیکا حکم دیدیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.