8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:37
اسلام آباد: بھاری تعداد میں گولا بارود آج برآمد کرنیکا دعویٰ
اے آر وائی - اسلام آباد پولیس نے دہشت گردوں کا ایک اہم نیٹ ورک پکڑنے اور بھاری تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور خود کش حملے کی جیکٹس اج برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ پولیس نے یہ کارروائی دس روز قبل کی تھی جسے آج ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے آج تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ترامڑی چوک پر ایک ناکے پر گاڑی کو روکا تلاشی لی جس سے ایک راکٹ ، خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمد ہوئے ۔ گاڑی میں سوار دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی نشاندہی پر پولیس نے اسلام آباد کے نواحی علاقے چٹھہ بختاور میں مکان پر چھاپہ مارا اور مکان سے 12 ہینڈگرنیڈ ،12 راکٹ لانچر ،6 مشین گنیں ، 190 زہریلے انجیکشن اور 2 خودکش جیکٹس برآمد کیں۔ آئی جی اسلام آباد بن یامین نے بھی یہی کچھ بتایا حیرت کی بات یہ ہے کہ جس مکان پر چھاپہ مارا گیا وہاں یہ بھارتی گولہ بارودو الماریوں میں سجا کر رکھا گیا تھا ۔ ہر شے الگ الگ خانے میں موجود تھے حتی کے راکٹ نما گولے بھی الماری میں تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے یہ سارا گولہ بارود ، دیگر سامان دس روز قبل ترنول کے علاقے میں ہونے والی ایک کارروائی میں پکڑا تھا جسے آج کی کارروائی میں ظاہر کردیا گیا ۔ نہ جانے اسلام آباد پولیس کی وہ کیا مجبوری تھی جس کی وجہ سے دس روز پرانی کارروائی کو آج اتنے ہنگامہ خیز انداز میں پراسرار بنا کر ظاہر کیا گی۔