تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:22

لاہور: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون زخمی

اے آر وائی - لاہور میں شادی میں ناکامی پر پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کر دیا۔خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .



لاہور کے علاقے مون مارکیٹ میں پولیس اہلکار سروربھٹی نے شادی میں ناکامی پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے رضیہ بی بی نامی خاتون کو زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔



خاتون کے بہنوئی کا کہنا تھا کہ سروربھٹی نامی پولیس کانسٹیبل ان کی سالی کو فون پرتنگ کرتا تھا اور شادی کا مطالبہ کرتا تھا ۔خاتون کے بہنوئی کا کہنا تھا کہ پولیس معاملے کو ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.