تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:53

کراچی: گودھرا کیمپ میں دو مذہبی جماعتوں کے دفاتر مسمار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے نیو کراچی گودھرا کیمپ میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کے دوران علاقے میں قائم دو مذہبی جماعتوں کے دفاتر کو مسمار کردیا۔



رات گئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردئے۔ کارروائی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے رینجرز کو بیک اپ میں رکھا گیا تھا اس دوران علاقے میں قائم بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔



دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں مزدوروں اور کرینوں کی مدد سے دو مذہبی جماعتوں کے دفاتر کو مسمار کر دیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.