تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:2

کراچی: چاکیواڑہ تھانے کی حدود میں اسنوکرکلب پردستی بم کاحملہ

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اہلکار کے اسنوکر کلب پر دستی بم حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ تھانےکی حدود بہارکالونی میں ٹینڈری روڈ پر سی آئی ڈی کے اہلکار امجد کے اسنوکر کلب پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔



دستی بم کےحملےمیں پولیس اہلکار امجد اس کے بھائی سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے، جن کو لیاری جنرل اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں سے چھ افراد کو فوری طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا، جبکہ دو افراد کو سول اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھتہ نہ دینے پر دستی بم حملہ کیا گیا اور اس جبہ پر جوئے کا اڈا بھی چلتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.