15 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:7
سکھر:بہن کو بھائیوں نے کارو قرار دیدیا ،جان سے مارنے کی کوشش
اے آر وائی - سگی بہن کو بھائیوں نے کارو کاری کا الزام لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔والدہ کی مزاحمت اور شور شرابے پر پڑوسیوں کی مداخلت ،پولیس طلب ملزمان فرار ۔لڑکی کو عدالت کے حکم پر دارالامان بھیج دیا گیا۔
سکھر کے علاقے پرانہ سکھر کے وثپورمحلہ کی رہائشی چوبیس سالہ ثمینہ کو اس کو سگے بھائیوں وحید جام اور حاجی نے غیر محرم کے ساتھ تعلقات کے شبے میں کارو قرار دے دیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی ، تاہم بوڑھی ماں کے مزاحمت کرنے پر لڑکی کی جانب بچ گئی ۔شور شرابہ کرنے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور پولیس کو طلب کر لیا۔پولیس کے پہنچنے پر تینوں ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس نے تینوں بھائیوں سمیت ان کی مدد کرنے والے دیگر دو افراد پر مقدمہ درج کرکے لڑکی کو عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے پیش کرنے تک لڑکی کو دارالامان بھیج دیا۔جبکہ دوسری جانب لڑکی کی والدہ پرگذشتہ روز لڑکی کی والدہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا اس کے بعد سے خاتون غائب ہے۔